وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ حال ہی میں اترپردیش سمیت پانچ
ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے لئے انتخابی مہم کے دوران اپوزیشن نے خواہ
جتنے بھی بے تکے الزامات لگائے ہوں لیکن مہنگائی کے سلسلے میں وہ کوئی بھی
سوال نہیں اٹھاسکی۔اترپردیش میں طویل انتخابی مہم کے بعد آج مسٹر مودی نے اپنے آبائی ریاستی
گجرات
کے بھروچ ضلع کے دہیج میں ایک پٹرول کیمیکل پلانٹ کا افتتاح کرنے کے
بعد منعقد جلسہ عام میں کہا کہ ان کی حکومت بننے سے پہلے مہنگائی بے قابو
تھی ۔لیکن حال میں چار پانچ ریاستوں میں الیکشن ہوئے تو خواہ جتنے بھی بے تکے
الزامات اپوزیشن جماعتوں نے لگا ئے ہوں لیکن مہنگائی کے معاملے پر ان کی
حکومت پر کوئی الزام نہیں لگاسکی ۔